Uncategorized

عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دیکر خارج کردی

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست  غیر ضروری اور فضول قرار دےکر خارج کردی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر انسدا دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آگیا، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عدالت نے درخواست گزار کو 10 ہزار  روپے جرمانہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپینسری میں جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت کی جانب سے کہاگیا کہ یہ جرمانہ غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار  اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی طے کرچکی ہے، ٹرائل کورٹ ملاقاتوں پر کوئی متضاد حکم جاری نہیں کرسکتے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان جی ایچ کیو  حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں جوڈیشل تحویل میں نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہلے بھی اسی نوعیت کی 2 درخواستیں دائر کی گئیں، متعلقہ فورم سے رجوع کرنےکے بجائے درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کررہا ہے۔یاد رہے کہ وکیل فیصل ملک نے آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button