Uncategorized

اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ پھوٹ پڑا

سلام آباد ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ پھوٹ پڑا۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کو تیز بہاؤ کے باعث پانی کو روکنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی جی واٹر سردار زمری کے مطابق زیرو پوائنٹ پر پانی کی لیکیج سی ڈی اے کی پائپ لائن سے نہیں ہورہی بلکہ یہ پانی زیر زمین چشمے کا ہے۔

ڈی جی واٹر نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے سے چشمہ نمودار ہوا، پانی کے پریشر کو کم کرنے کے لیے سڑک کے ساتھ ڈرینج لائن کی صفائی اور گہری کھدائی جاری ہے۔

سردار زمری نے مزید کہا کہ صرف زیرو پوائنٹ ہی نہیں بلکہ مانیومنٹ والی پہاڑی کے نیچے سے بھی چشمے نکل آئے جبکہ منسٹر انکلیو کے ساتھ واقع پہاڑی سے بھی بارشوں کے بعد زیر زمین پانی کے چشمے نمودار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری خوش آئند ہے کیونکہ شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا تھا اور مئی، جون میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button