Uncategorized

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد کی حالت غیر

راچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم فیکٹری سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 16 فائر ٹینڈرز، واٹرباؤزر اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے جب کہ آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت مخدوش ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز جوان ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، رینجرز جوان واقعے کی سنگینی کودیکھتے ہوئےفوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ رینجرز کے اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے لانڈھی میں کپڑےکی فیکٹری میں آگ لگنےکا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں اور ضروری ریسکیو سامان فوری موقع پرپہنچانےکی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button