Uncategorized
ہنگری میں سب سے زیادہ تیزی سے قبریں کھودنے کا منفرد مقابلہ

ہ کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک سنجیدہ مقابلہ ہے۔
جی ہاں واقعی یورپی ملک ہنگری میں ایک ایسا مقابلہ ہوا جس کا تصور آپ نے کبھی نہیں کیا ہوگا۔
ہنگری کے ایک قبرستان میں قبریں کھودنے کا مقابلہ سننے میں تو کسی مزاحیہ ڈرامے کا حصہ لگتا ہے۔
مگر ہنگری کے علاقے Nyergesújfalu کے ایک قبرستان میں 38 افراد ہاتھوں میں کدالیں لے کر ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔
ہنگری کے قبرستانوں کو درست حالت میں رکھنے والی ایوسی ایشن اور مقابلے کے منتظمین کے مطابق قبریں کھودنے کا مقابلے کا مقصد موت سے جڑے توہمات کی روک تھام کرنا اور لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
شمالی ہنگری کے اس قبرستان میں 38 افراد کو 19 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا اور ہر ٹیم میں 2 افراد شامل تھے۔



