World

سکیورٹی کمزوریاں دور کرنے کیلئے گوگل کروم کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں

اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔

گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوریاں بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

گوگل کروم کی جانب سے نئے ورژنز میں 30 سکیورٹی کمزوریوں کو دور کیا گیا ہے جن میں سے 4 کو سنگین ترین قرار دیا گیا ہے۔

ان تمام سکیورٹی کمزوریوں کو گوگل کے ملازمین نے دریافت کیا تھا۔

کمپنی کے مطابق 4 سکیورٹی کمزوریاں سنگین تھیں جن سے سسٹم کے متعدد پہلو متاثر ہوسکتے ہیں۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button