Uncategorized

اسلام آباد ہائی کورٹ کا یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کا 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ ادارے درخواست گزار کا نام فوری پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالیں، کوئی اورقانونی رکاوٹ یا کسی مجازعدالت کا حکم نہ ہو تو نام پی سی ایل سے خارج کریں۔عدالت نے کہا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا یہ اختیار لامحدود نہیں، اس اختیار کو منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے، نام پی سی ایل میں شامل کرنے سےفردکا آزادانہ نقل و حرکت کا حق متاثر ہوتا ہےہائیکورٹ نے کہا کہ ایسی کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات درکار ہوتی ہیں، پی سی ایل میں نام رکھنےکا مقصد فرد کی تفتیشی ادارے یا عدالت میں حاضری یقینی بنانا ہے، مقصد حاصل ہو جائے تو پابندی کا جاری رہنا غیرضروری ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button