Uncategorized
امریکا ایران کے درمیان ممکنہ معاہدےکی خبریں، خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد امریکی خام تیل 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھاگیا۔



