Games

پی ایس ایل 11کا پہلا ایلیمینیٹر: حیدر آباد کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے  پہلے ایلیمینیٹر میں  حیدر آباد کنگز مین  نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے  ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔

آج کے میچ کیلئے حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ آج ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر اور فاتح ٹیم جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ایلیمینیٹر 2 میں مقابلہ کرے گی۔

پشاور زلمی نے  گزشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button