Uncategorized
کراچی: این سی سی آئی اے کا ڈیفنس میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار

حکام نے بتایا کہ حاصل کردہ ڈیٹا مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مرچنٹ اکاؤنٹس پر چارجز کرنے اور مالی فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، چھاپے کے دوران 10 لیپ ٹاپس، 6 موبائل فونز اور ہزاروں غیر ملکی شہریوں کا بینکنگ ڈیٹا سمیت متعدد ڈیجیٹل آلات اور شواہد برآمد کیے گئے، تمام آلات اور متعلقہ شواہد موقع پر ہی ضبط کر لیے گئے۔حکام نے مزید بتایا کہ 7 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جب کہ ضبط شدہ سامان کو تکنیکی تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔



