Uncategorized

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا نیا اقدام، صارفین کو ملنے والی سبسڈی بل پر درج ہوگی

اسلام آباد: بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین تک سبسڈی اور  سہولت  پہنچانے کےلیے نیا قدم اٹھالیا۔

ترجمان پاورڈویژن کے مطابق صارفین کےماہانہ بل پربتایاجائےگا کہ اس ماہ کتنی سبسڈی دی گئی لیکن اس کے لیےصارفین کو  بجلی کے بل پر کیوآر کوڈ اسکین کرکے لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔

رجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن یقینی بنانا اس لیے ضروری ہے کہ  بجلی کم استعمال کرنے والےخاندانوں کو ریلیف ملتا رہے  تاہم اس کا مطلب کسی بھی طرح سبسڈی ختم کرنا نہیں ہے۔

پاور ڈویژن ترجمان کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، اس عمل کا مقصد فقط وسائل کا صحیح اور منصفانہ استعمال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button