Uncategorized

ٹرمپ کیساتھ چین جانیوالے عملے نے امریکا روانگی سے پہلے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے دورے پر جانے والے امریکی عملے نے وہاں سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی جانب سے دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دیں۔

امریکی وفد میں موجود صحافی ‘ایملی گڈان’ نے چین سے روانگی کے وقت اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ ائیر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز  جیسے شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز  وغیرہ سب جمع کر کے وہیں سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک ڈبے میں پھینک دیں۔چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین میں امریکی وفد کے ارکان ذاتی ڈیوائسز بھی ساتھ نہیں لے کر گئے تھے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے اراکین تو اپنے فون اور لیپ ٹاپ ساتھ لے کر ہی نہیں گئے، امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ کہیں کوئی چینی سکیورٹی سسٹم ان کے ذاتی لیپ ٹاپ اور فون کی جاسوسی نہ کرلے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button