Uncategorized

امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر شکوہ

بالی وڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے معروف اداکارہ پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر دلچسپ انداز میں شکوہ کردیا۔

پریتی زنٹا کئی برس بعد مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی میں بطور مہمان شرکت کرنے جارہی ہیں جہاں ان کی ملاقات میزبان امیتابھ بچن سے ہوگی تاہم شو کی نئی قسط کے جاری کیے گئے پرومو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

پرومو میں امیتابھ بچن پریتی زنٹا سے کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے ایک بڑا شکوہ ہے۔لیجنڈری اداکار نے کہا کہ میں ہر سال 31 جنوری کو پریتی زنٹا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن اداکارہ نے آج تک ایک مرتبہ بھی میری مبارکباد کا جواب نہیں دیا۔

امیتابھ بچن کے اچانک شکوے پر پریتی زنٹا حیران دکھائی دیں اور دونوں کے درمیان یہ لمحہ خوشگوار اور مزاحیہ صورتِ حال میں تبدیل ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس سے قبل بھی پریتی زنٹا سے یہی شکوہ کر چکے ہیں۔

حالیہ پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ پریتی زنٹا اس مرتبہ امیتابھ بچن کے شکوے کا کیا جواب دیں گی، اگرچہ بعض مداحوں نے دونوں کے درمیان کسی اختلاف کے حوالے سے قیاس آرائیاں کیں تاہم ان کی گفتگو بظاہر طویل عرصے سے قائم دوستانہ تعلق اور خوش گوار مذاق کا حصہ دکھائی دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button