بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی

سلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی۔
ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دورانِ قید بشریٰ بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی اور ان کی آنکھ کی سرجری بھی کی گئی۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ خاتون ہونے، بیماری اور صحت کی موجودہ صورتحال کے باعث وہ سزا معطلی اور ضمانت کی مستحق ہیں۔ درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، جہاں انہیں مناسب علاج اور دیکھ بھال کی سہولت سے محروم رکھا گیا۔
اپیل میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ نیب جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں تاخیر اور رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔



