World

مارک زکربرگ کی اے آئی کے مستقبل کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئی

یٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اربوں افراد کے اپنے ذاتی اے آئی ایجنٹس ہوں گے۔
میٹا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر مارک زکربرگ نے پیشگوئی کی کہ آئندہ 5 برسوں کے دوران اربوں افراد اپنے ذاتی اے آئی ایجنٹس استعمال کر رہے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں ایسا ممکن ہی نہیں کہ اگلے 5 برسوں میں دنیا بھر میں اربوں افراد کے اپنے اے آئی ایجنٹ نہ ہوں، یہ اے آئی ایجنٹس آپ کے مقاصد کو سمجھ سکیں گے اور آپ کی جانب سے 24 گھنٹے کام کرسکیں گے’۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ ان ایجنٹس کو اپنے مالی معاملات، صحت، رشتوں اور گھریلو انتظام کے لیے استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایسے مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہر فرد متعدد اے آئی ایجنٹس کو استعمال کر رہا ہوگا، میرے خیال میں واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ سروسز بہت زیادہ اہمیت اختیار کرلیں گی’۔
مارک زکربرگ کے مطابق واٹس ایپ پہلے ہی میٹا اے آئی سے رابطے کے لیے سرفہرست پلیٹ فارم ہے۔
میٹا واحد کمپنی نہیں جس کی جانب سے ایسے اے آئی سسٹمز سے توقعات باندھی جا رہی ہیں جو لوگوں کی جانب سے خود کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
گوگل کی جانب سے کاسٹیوم اے آئی ایجنٹس پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ دیگر کمپنیاں بھی اس پر کام کر رہی ہیں۔
مارک زکربرگ نے بتایا کہ میٹا کی جانب سے جن اے آئی ایجنٹس کو تیار کیا جا رہا ہے وہ نئی نسل کی مصنوعات کی بنیاد ثابت ہوں گے اور آنے والے برسوں میں کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button