World

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئےگیس دینے سے انکار کردیا

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کے جواب سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق مزمل اسلم نےکہا کہ سی این جی بندش سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی ہے، ایل این جی درآمد کے بعد اضافی گیس دینے پر غور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button