World

زمبابوے کے ایک ہوٹل کے کچن میں مگرمچھ داخل ہونے کی ویڈیو وائرل

زمبابوے کے ایک ہوٹل کے کچن میں مگرمچھ داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشہور زمانہ وکٹوریہ آبشار کے قریب موجودایک ہوٹل  میں پیش آیا جہاں 12 فٹ لمبے مگر مچھ کی موجودگی نے سب کو حیران اور خوفزدہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیوز میں مگرمچھ کو ہوٹل کے استقبالیہ، کچن اور لاؤنج میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاری بھرکم مگر مچھ  ہوٹل کے کچن کے کاؤنٹر پر چڑھنے کی کوشش کررہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے عملے نے فوری طور پر مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا اور زمبابوے پارکس اور وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے بعد وائلڈ لائف اہلکاروں نے  مگرمچھ کو ریسکیو  کرکے ہوٹل سے دور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button