دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت جدہ ٹاور کو اب تک کتنا تعمیر کرلیا گیا ہے؟ نئی تصاویر دیکھیں

دبئی میں موجود برج الخلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے، مگر بہت جلد یہ ریکارڈ اس سے چھن جائے گا۔سعودی عرب کا جدہ ٹاور تیزی سے تعمیراتی مراحل سے گزر رہا ہے اور اب اس کی 100 منزلیں تعمیر کرلی گئی ہیں۔2013 میں جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا مگر کئی برس سے کام رکا ہوا تھا۔مگر 2025 میں جدہ ٹاور کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا اور جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلندتریعمارت قرار پائے گی جس کی بلندی 3280 فٹ تک ہوگی۔یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی۔خیال رہے کہ 163 منزلہ برج الخلیفہ کی بل2722 فٹ ہے۔جدہ ٹاور کو آڈرین اسمتھ پلس گورڈن گل (اے ایس پلس جی جی) نامی کمپنی تعمیر کر رہی ہے اور اس کے ایک ترجمان نے جدہ ٹاور کی نئی تصاویر کو شیئر کیا ہے۔مپنی کے ترجمان نے بتایا کہ جدہ ٹاور کی تعمیر اگست 2028 تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اب تک اس کی 50 فیصد سے زائد تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔یہ عمارت ایک ہوٹل، اپارٹمنٹس، دفاتر، آؤٹ ڈور ڈیک اور دیگر تعمیرات سے لیس ہوگی جبکہ اس میں دنیا کا بلند ترین آبزرویشن ڈیک بھی موجود ہوگا۔اتنی بلند عمارت کے لیے دنیا کا بہترین لفٹ سسٹم درکار ہوگا اور اس کے اندر 59 لفٹیں موجود ہوں گی۔
ان میں سے 54 سنگل ڈیک جبکہ 5 ڈبل ڈیک پر مشتمل ہوں 12 escalators بھی موجود ہوں گ



