World

عرب امارات میں مربوط مصنوعی ذہانت پر مبنی عدالتی پلیٹ فارم متعارف

بوظبی: عرب امارات نے قانونی اور عدالتی معاملات میں مصنوعی ذہانت کو متعارف کرادیا۔

اماراتی حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی عدالتی پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے، یہ پلیٹ فارم مقدمات کی کارروائی تیز اور قانونی خدمات مزید مؤثربنائے گا۔

حکام نے بتایا کہ اےآئی عدالتی نظام ججز کی معاونت کرے گا تاہم حتمی فیصلہ ججز ہی کریں گے۔

اس حوالے سے نائب صدر امارات شیخ منصور نے کہا کہ اے آئی عدالتی پلیٹ فارم انصاف کے شعبے میں تاریخی کامیابی ہے، اے آئی پلیٹ فارم قانونی تحقیق، عدالتی دستاویزات اور مقدمات کے تجزیے میں معاون ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button