World
2 روز مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ27ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کم ہو کر 3لاکھ 66ہزار 457روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کم ہوکر 4050 ڈالر فی اونس ہے



